جدہ سے سیالکوٹ روانگی پر پی آئی اے طیارے میں آگ لگ گئی

جدہ سے سیالکوٹ روانگی پر پی آئی اے طیارے میں آگ لگ گئی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :جدہ سے سیالکوٹ روانگی پر قومی ایئرلائن (پی آئی اے)  کی پروازمیں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق جدہ سے سیالکوٹ آنے والی قومی ایئرلائن (پی آئی اے)کی  پرواز پی کے 786میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، عینی شاہدین کا کہناتھا کہ دوران پرواز جہاز کے واش روم سے دھواں نکلنا شروع ہوا۔ جس پر مسافروں اور عملے میں ہلچل مچ گئی اور لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کردیا۔

 ڈیڑھ گھنٹے بعد پرواز کی دوبارہ جدہ ایئر پورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی گئی، تمام مسافروں کو بحفاظت جدہ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔