ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی کےوار جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 53 کیسز رپورٹ

 ڈینگی کےوار جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 53 کیسز رپورٹ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)  پنجاب میں ڈینگی کے کیس میں اضافہ جاری،  لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 53 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

 لاہورشہر میں ڈینگی کے وار سے 49 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کہ 1457 مختلف مقامات سے ڈینگی لاورا بھی برآمد ہوا ہے۔ طبی ماہرین  کا کہنا ہے کہ اگلے تین ماہ ڈینگی کیلئے بہت اہم ہیں، شہری ایس او پیز پر عملدرآمد کریں.یاد رہے کہ ڈینگی مچھر صبح روشنی ہونے سے پہلے اور شام میں اندھیرا ہونے سے دو گھنٹے قبل زیادہ متحرک ہوتا ہے، اس کی افزائش آگست سے اکتوبر کے مہینے کے دوران میں ہوتی ہے اور سرد موسم میں ڈینگی کی افزائش نسل رک جاتی ہے۔ ڈینگی کا مرض مچھر کے ذریعے کسی بھی دوسرے شخص کو منتقل ہوسکتا ہے۔  طبی ماہرین کے مطابق  مرض میں مبتلا مریضوں کے خون میں پلیٹیٹس کی تعداد 50 ہزار سے کم ہونے لگے تو وہ علاج کیلئے ہسپتال جائیں

Ansa Awais

Content Writer