خاتون ایم این اے عائشہ رجب بلوچ کی ن لیگی قیادت کو دھمکی

خاتون ایم این اے عائشہ رجب بلوچ کی ن لیگی قیادت کو دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 :مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری  کی اپنی ہی پارٹی کی ایک خاتون ایم این اے عائشہ رجب بلوچ کے بھائیوں کے ساتھ لڑائی کے دوران ان پر تشدد کا معاملہ نیا رنگ اختیار کرگیا ۔

طلال چودھری نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ مجھ سے منسوب خبریں حقائق پر مبنی نہیں۔ کسی خاتون رکن اسمبلی سے تعلق نہیں، واقعہ کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے، اپنا موقف جلد دونگا، انتظار کیا جائے،بعض شرپسندوں کا واقعہ کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے۔ادھرمسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے طلال چودھری پر تشدد معاملے کی انکوائری کیلئے پارٹی کے 2اراکین پر مشتمل کمیٹی بنا دی ہے جو دو سے تین روز میں معاملے کی چھان بین کر کے رپورٹ پارٹی قیادت کو پیش کریگی۔ خاتون ایم این اے کے ایک بھائی نے اپنے ایک بیان میں طلال چودھری پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طلال چودھری انکے لئے بھائیوں کی طرح ہیں۔ خاتون ایم پی اے کے گھر کا جائزہ لیکر وہاں پولیس اہلکار تعینات کردیا گیا۔


دوسری طرف مسلم لیگ ن کی قیادت اس معاملے کو دبانے کی کوشش کررہی ہے اور طلال چودھری کے زخمی ہونے کی وجہ انکا کار ایکسیڈنٹ بتا رہی ہے ۔ طلال چودھری تشدد کے باعث زخمی حالت میں 3 روز سے لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ انکے زخمی ہونے کے واقعہ بارے مختلف اطلاعات زیرگردش ہیں۔ ان کے بھائی بلال چودھری کے مطابق کینال روڈ پر نا معلوم افراد نے ان پر حملہ کیا اور انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔

 قبل ازیں طلال چودھری کے اہلخانہ کے حوالے سے یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ طلال چودھری گھر میں گرنے سے زخمی ہوئے اورکندھے پر شدید چوٹیں آئیں۔ میڈیا  رپورٹ کے مطابق ن لیگ کی مخصوص نشست پر منتخب خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے طلال چودھری کو پھینٹی لگائی ہے جس کی وجہ سے ان کی ہڈیاں ٹوٹیں۔

اسی رپورٹ کے مطابق خاتون ایم این اے اور طلال چودھری کے درمیان طویل افیئر رہا ہے جس کے بعد خاتون ایم این اے نے ان سے دوستی ختم کر کے ایک اور سیاسی رہنما سے تعلقات قائم کر لئے ۔ طلال چودھری نے اس خاتون ایم این اے کا پیچھا نہ چھوڑا اور ان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی جس پر خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے پکڑ کر طلال چودھری کی پٹائی کی ۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ خاتون ایم این اے عائشہ رجب بلوچ نے لیگی قیادت اور مریم نواز کو تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا اور کہا کہ وہ ایم این اے نہیں رہنا چاہتیں، تاہم ن لیگ ان کا استعفیٰ چھپا رہی ہے اور معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer