ہانیہ عامر کی نئی ڈانس ویڈیو منظر عام پر آگئی

 ہانیہ عامر کی نئی ڈانس ویڈیو منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر  کا شمار بھی ان شوبز کے ان  سپر سٹار ز میں ہوتا ہے جنہوں نے محنت، لگن اور جدوجہد کرتے اس شعبے میں ایک منفرد مقام حاصل کیا، اداکار ہ کی اب ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ گانے پر ڈانس کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے شوبز میں منفرد مقام حاصل کیا، ان کے کردار کے معترف فینزز زسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ کی ویڈیوز یاتصویروں کو خوب پسند کرتے نظر آتے ہیں،اب ہانیہ کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ ساتھی لڑکی کے ساتھ رقص کررہی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر خود ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ 

"کیوں کہ آخر میں کسی کو بھی عاشیر کے تاثرات سے محروم نہیں رہنا چاہئے اور اس چھوٹے سے ناچ گانے کے سبق کے لئے آپ کا شکریہ" کمسن گلوکار عاشر وجاہت نے تبصرہ سیکشن میں کہا: "میرا اظہار رقص کے برابر ہے۔"

نوجوان گلوکار عاشر وجاہت بھی ویڈیو کے آخر میں مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملےجلے کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ دنوں ہانیہ ایک ویڈیو شئیر کرتے مداحوں کو حیران کردیا، ویڈیو میں انہوں کا کہناتھا کہ مجھے نیا پارنٹر مل گیا،بالی ووڈ کا گانا گاتے ویڈیو میں اداکارہ نے اپنے پالتو کتے کو اٹھایا تھاجو کہ ان کا نیا پارٹنر ہے،اس ویڈیو کے کیپشن میں ہانیہ نے لکھا کہ انہوں نے میوزک کی ایک صنف ’کروکے‘ سے مداحوں کو مطلع کیا۔

کروکے میوزک کی وہ صنف ہے جس میں پہلے سے ریکارڈ شدہ گانے کو بیک گراؤنڈ میں لگا کر ساتھ گایا جائے۔اداکارہ نے لکھا کہ ’کاروکے میرے نئے کاروکے پارٹنر کے ساتھ۔‘

M .SAJID .KHAN

Content Writer