خاتون اہلکار کی پرسنل ویڈیو پوسٹ؛ پولیس کا وقار مجروح ہو گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس خان: جھنگ میں لیڈی کانسٹیبلز کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل  ہونے پر سینئیر پولیس افسران کو  ڈیپارٹمنٹ کا وقار مجروح ہونے کا خطرہ لاحق ہو گیا۔

جھنگ کے ڈی پی او راشد ہدایت نے خاتون کانسٹیبل کی ویڈیو کلپ کا نوٹس لے کر   لیڈی کانسٹیبلز کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے نامناسب وڈیوز ہٹانے کی سخت ہدایت  کر دی۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اب سوشل میڈیا پر یونیفارم میں ایسی "نامناسب" ویڈیوز پوسٹ کرنے واالی اہلکار خواتین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

جھنگ: ڈی پی او راشد ہدایت نے عملدرآمد اور مانیٹرنگ کے لیے پولیس افسران کو ٹاسک دے دیا ہے۔ پولیس محکمے کا وقار مجروح کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔