میرا کے سر پر ایک بار پھر ہسپتال بنانے کا ”بھوت “سوار

میرا کے سر پر ایک بار پھر ہسپتال بنانے کا ”بھوت “سوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (زین مدنی )اداکارہ میرا کے سر پر ایک بار پھر ہسپتال بنانے کا ” بھوت “سوار ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کے سر پر ایک بھر پور ہسپتال بنانے کا ” بھوت “سوار ہونے لگا جس کیلئے  میرا نے پاکستان اوربیرون ملک مخیر حضرات سے رابطوں کے آغاز کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کئی سالوں سے فلاحی ہسپتال بنانے کےلئے کوشش کر رہی ہیں مگر وہ اس میں مکمل ناکام رہی ہیں مگر اب ایک بار پھر فلم سٹار میرا نے ہسپتال بنانے کا بھوت اپنے سر پر سوار کر لیا ہے جس کے لیے وہ دوبارہ سے کوشش کر یں گی اور مختلف لوگوں سے فنڈز ریز نگ کر یں گی جس کے لیے ان کے بیرون ملک دورے بھی ہوں گے اور وہ اس حوالے سے باقاعدہ منصوبہ بندی بھی کر رہی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer