ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی او نے وزیراعلیٰ کے احکامات ہوا میں اُڑانا شروع کردیے

سی سی پی او نے وزیراعلیٰ کے احکامات ہوا میں اُڑانا شروع کردیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) سی سی پی او بشیر احمد ناصر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کو بھی ہوا میں اڑانا شروع کر دیا، وزیر اعلیٰ کے احکامات کے باوجود بشیر احمد ناصر نے کھلی کچہریاں لگانا بھی چھوڑ دیں۔         

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے سی سی پی او بشیر احمد ناصر سمیت تمام پولیس افسران اور ضلعی انتظامیہ کو جمعہ کے روز تین بجے سے پانچ بجے تک کھلی کچہریاں لگانے کے احکامات جاری کیے تھے تاکہ عوام کو افسران کے دفاتر سے ریلیف مل سکے، تاہم سی سی پی او نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کو پس پشت ڈالتے ہوئے کھلی کچہریاں لگانا چھوڑ دیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق سی سی پی او آفس میں ایک ماہ سے زائد کا عرصہ سے کھلی کچہریاں نہیں لگائی جا رہیں جبکہ گیٹ سے ہی سائلین کو ڈی آئی جیز کے دفاتر میں بھجوا دیا جاتا ہے۔ سی سی پی او کے ترجمان وسیم کا کہنا تھا کہ سی سی پی او کی ذاتی مصروفیات کی بنا پر جمعہ کی کھلی کچہری منعقد نہیں کی گئی۔