( سٹی 42 ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 41 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے، سمری کی منظوری کے بعد پیٹرولیم منصوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا جائیگا۔