خواتین کیلئے اچھی خبر، لاہور میں عروسی ملبوسات کا بڑا میلہ سج گیا

خواتین کیلئے اچھی خبر، لاہور میں عروسی ملبوسات کا بڑا میلہ سج گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) حسن کے جلوے اور رنگ و نور کی برسات، زندہ دلوں کے لاہور میں عروسی ملبوسات کا بڑا میلہ سج گیا جہاں ملک کے نامور فیشن ڈیزائنرز نے اپنی نئی کولیکشن متعارف کروائیں۔

پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل کے زیر اہتمام رنگینیوں اور رعنائیوں بھرا رنگا رنگ فیشن ویک پوری آب و تاب کے ساتھ نشاط ہوٹل امپوریم مال میں شروع ہو گیا، کھنکھتی چوڑیاں، سلمے ستارے، اونچی ہیل، فیشن شو کا آغاز ہوا تو پری وش چہرے دلہن کا روپ دھارے، دیکھتی آنکھوں پر بجلیاں گرانے ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں اور مستانی چال سے میلہ لوٹ لیا، فیشن ویک کے پہلے روز ملک کے نامور فیشن ڈیزائنرز ندا اذور، سائرہ شاکرہ، حسن ریہڑ کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش ہوئی۔

گوٹے کناری، موتی تارے سے سجے جدید تراش کے سرخ اور دیگر رنگوں کے ملبوسات فیشن کے دلدادہ افراد کو خوب لبھاتے رہے، شو کے پہلے روز ملکی و غیر ماڈلز نے کیٹ واک کی، پی ایف ڈی سی برائیڈل فیشن ویک میں فیشن کے دلدادہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، رنگیوں کی کہکشاں مزید دودن جاری رہے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer