ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناقص منصوبہ بندی یا فنڈز کی قلت ، لاہور کے3 میگا پراجیکٹس بند

ناقص منصوبہ بندی یا فنڈز کی قلت ، لاہور کے3 میگا پراجیکٹس بند
کیپشن: City42 - Lahore Development Projects
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) فنڈز کی عدم دستیابی اور ایل ڈی اے حکام کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث شہر کے3 بڑے ترقیاتی پراجیکٹس پر کام بند ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  شوکت خانم فلائی اوور، خیابان جناح توسیعی منصوبہ اور واک اینڈشاپ ایرینا پر کام بند کر دیا گیا۔ تینوں منصوبوں پر کنٹریکٹرز دیوالیہ ہوگئے ہیں۔ شوکت خانم فلائی اوور منصوبہ تکمیل کے قریب لیکن 80 کروڑ سے زائد کے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث کام بند ہوگیا ہے۔

ایرینا پراجیکٹ کی فنشنگ جاری تھی کہ 40 کروڑ سے زائد فنڈز التوا کا شکار ہو گئے۔ خیابان جناح توسیعی منصوبہ کے بھی 20 کروڑ سے زائد فنڈز التوا کا شکار ہیں۔ فنڈز نہ ملنے اور تعمیراتی کمپنیوں کے کام روک دینے کے باعث سائٹ آفس بھی سنسان ہوگئے۔  ذمہ دار افسراور انجینئرز بھی سائٹ آفس نہیں جاتے۔

 ذرائع کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے مذکورہ منصوبوں کے سلسلے میں فنڈز کی فراہمی سے صاف انکار کر رہی ہے جبکہ حکومت سے شوکت خانم کے فنڈز نہیں مانگے جا رہے۔

Sughra Afzal

Content Writer