ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ٹوکن ٹیکس نادہندہ5لاکھ سےزائدگاڑیوں کی رجسٹریشن معطلی کافیصلہ

 ٹوکن ٹیکس نادہندہ5لاکھ سےزائدگاڑیوں کی رجسٹریشن معطلی کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، جس کے تحت 5 لاکھ سے زائد گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ڈی جی ایکسائز نے 31 اکتوبر تک ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔پنجاب بھر میں 14 لاکھ سے زائد گاڑیاں ٹوکن ٹیکس دہندہ ہیں، جن میں سے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تقریباً 9 لاکھ مالکان نے ٹیکس ادا کر دیا ہے۔

 رواں مالی سال میں ٹوکن ٹیکس کی مد میں اب تک 5 ارب روپے سے زائد وصول کیے جا چکے ہیں تاہم سوا 5 لاکھ گاڑی مالکان نے ابھی تک ٹیکس ادا نہیں کیا ہے۔

ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کے مطابق روڈ چیکنگ کے دوران پکڑی گئی بڑی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر گاڑیوں کو بند کیا جائے گا جبکہ نان رجسٹرڈ سرکاری اور غیر سرکاری گاڑیوں کو بھی بلاک کرنے کے احکامات جاری ہیں۔