ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: نیوی ملازم کو ٹکر مارنے والا ٹریلر ڈرائیور گرفتار

کراچی: نیوی ملازم کو ٹکر مارنے والا ٹریلر ڈرائیور گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں دو روز قبل نیوی ملازم کو ٹکر مارنے والا ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

کیماڑی انویسٹیگیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نیوی ملازم کو ٹکر مارکر ہلاک کرنے والا ٹرالر ڈرائیور گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ گزشتہ روز صبح مواچھ گوٹھ موچکو کے علاقے میں پیش آیا تھا، تیز رفتار ٹرالر ڈرائیور موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارکر فرار ہوگیا تھا، موٹر سائیکل سوار نیوی ملازم محمد قاسم دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔

گرفتار ملزم کی شناخت بابر ولد عبد الغفار کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔