دُرِ شہوار: کراچی میں سکول وین میں آگ لگ گئی جس کے باعث 8بچے جھلس گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، سکول وین میں آگ لگنے سے8 بچے جھلس گئے۔ تمام زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس کے مطابق سکول وین ہیٹ اپ ہونے کی وجہ سے آگ لگی۔ واقعہ فیلکن پبلک سکول کی وین میں پیش آیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ گاڑی کے پیٹ اپ ہونے کے باعث پیش آیا۔ زخمی بچوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔