ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نو مئی کے واقعات؛ عمران خان اور شاہ محمود سےاڈیالہ جیل میں تین ضلعوں کی پولیس کی تحقیقات

City42, May Nine attacks, Imran Khan, Chairman PTI, Adiala Jail, May Nine Attacks in Faisalabad, Police Investigation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لئے فیصل آباد اور قصور کی پولیس چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی جبکہ شاہ محمود قریشی سے بھی فیصل آباد اور راولپنڈی کی پولیس نے نو مئی کے واقعات کے حوالہ سے درج مقدمات میں تفتیش کی ہے۔

فیصل آباد پولیس کی تحقیقاتی ٹیم سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی تفتیش کرے گی۔

تفتیش 9 مئی واقعات کے حوالے سے تھانہ سول لائنز فیصل آباد میں درج مقدمہ میں کی جائے گی۔  معلوم ہوا ہے کہ پولیس ٹیم ڈسٹرکٹ سیشن جج فیصل آباد سے اجازت لیکر اڈیالہ جیل پہنچی ہے۔

تفتیشی ٹیم میں ڈی ایس پی عامر وحید،سب انسپکٹر عبدالجبار شامل ہیں۔ دونوں پولیس افسران فیصل آباد میں 9 مئی واقعات کے حوالے سے قائم جے آئی ٹی کے ممبر ہیں۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے قصور پولیس نے بھی 9 مئی واقعات کے حوالے سے تفتیش کی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ راولپنڈی پولیس نے بھی اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے مختلف مقدمات پر تفتیش کی ہے۔

راولپنڈی،فیصل آباد اور قصور پولیس کی ٹیمیں تفتیش کے بعد جیل سے واپس روانہ ہو گئیں۔