آریان کی گرفتاری، سلمان خان نے سچی دوستی ثابت کر دی

آریان کی گرفتاری، سلمان خان نے سچی دوستی ثابت کر دی
کیپشن: salman khan and Shahrukh khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان نے شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری پر اپنی فلم کی شوٹنگ  کا شیڈول منسوخ کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق  بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتار پرسلمان خان اور ان کی پوری فیملی آریان خان کے لیے فکر مند ہیں سلمان خان  اپنے دوست شاہ رخ خان کے گھر  تونہیں جارہے تاہم ان کے ساتھ فون پر مسلسل رابطے میں ہیں اور منشیات کیس کی ہر تازہ ترین اپ ڈیٹ کی خبر لے رہے ہیں۔

 بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنی فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کے ایک اہم سین کی شوٹنگ ملتوی کر دی اور کہا کہ شوٹنگ اس وقت ہوگی جب شاہ رخ خان سیٹ پر واپس آجائیں۔

 واضح رہے کہ شاہ رخ خان بھی آریان خان منشیات کیس کی وجہ سے اپنی شوٹنگ منسوخ کرچکے ہیں اور اس وقت صرف اور صرف آریان خان منشیات کیس میں ہی مصروف ہیں۔