ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم سیاہ پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

Jammu & Kashmir
کیپشن: Jammu & Kashmir
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہا ہیں۔ مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

27اکتوبر1947مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دِن ہے۔ 27اکتوبر 1947کو بھارت نےاپنی غاصب فوج کووادی میں اُتارا تھا۔ ریاستی دہشت گردی کے74سال  بعد بھی ہندوستان آج تک غاصبانہ طرزِعمل پرکاربند ہے۔27اکتوبر 1947کو بھارت نےتمام عالمی قوانین کو پامال کرتےہوئےکشمیر پرقبضہ کیا۔

27اکتوبر 1947کو بھارت نےاقوامِ متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی تھی۔ تقسیم ِہند کےوقت ریاستوں کواختیاردیا گیاکہ وہ استصوابِ رائےسے مستقبل کافیصلہ کریں۔ کشمیریوں کی مقامی قیادت نے کشمیر کے پاکستان کےساتھ الحاق کا فیصلہ کیا۔ مہاراجہ ہری سنگھ نےساز بازکرکے ہندوستان کے ساتھ ایک جعلی معاہدہ کیا۔ مہاراجہ نے کشمیریوں کی77فیصد اکثریت کی خواہشات کونظر اندازکیا اور کشمیرکا الحاق انڈیا کےساتھ کردیا اوربدترین جنگی جرائم کامرتکب ہوا۔

 دوسری جانب     یوم سیاہ کے موقع پر شہبازشریف کا مقبوضہ جموں،کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار، کہتے ہیں 27 اکتوبر 1947کو عالمی قانون اور اصولوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بھارت نے جموں،کشمیر پرناجائز قبضہ کیا، یہ دن آج بھی عالمی ضمیر اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لئے کھلا چیلنج ہے  شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی غیرقانونی اقدامات عالمی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی ساکھ مجروح کرنے کا باعث ہیں،بھارت کو جوابدہی کے کٹہرے میں کھڑا کئے بغیر اقوام متحدہ اور اس کا منشور قابض افواج کے ظلم کا شکارعوام کے نزدیک محض ایک سنگین مذاق تصور ہوگا، کشمیریوں کے حق آزادی کے حصول تک ان کی منصفانہ جدوجہد کا بھرپور ساتھ دیتے رہیں گے، کشمیری شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔