نیوزی لینڈکیخلاف شاندار جیت :ٹویٹر پر"سکیورٹی " ٹاپ ٹرینڈ

pak vs nz t20w
کیپشن: pak vs nz t20w
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار جیت کی خوشی میں شائقین کرکٹ ٹوئٹر پر’سیکیورٹی‘ ٹرینڈ چلا رہے ہیں۔

ایک میم میں بابراعظم کیوی کپتان سے پوچھ رہے ہیں کیا اب محفوظ محسوس کر رہے ہیں؟ ایک صارف نے آصف کی تصویر کے ساتھ تبصرہ داغا، یہ تھا اصل سکیورٹی تھریٹ۔

نیوزی لینڈ کی حکومت سے سوشل میڈیا پر یہ سوال کررہے ہیں کہ شارجہ میں تو آپ کو سکیورٹی کا مسئلہ درپیش نہیں تھا ؟ کیونکہ آپ نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پاکستان کا دورہ ختم کردیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ویلڈن پاکستان، سیکیورٹی کا مسئلہ بھی کامیابی سے حل ہوگیا۔

I request all Pakistan fans to remain silent and not enjoy too extravagantly. There is every chance that New Zealand may ask for the match to be called off due to too much noise inside the stadium, if not for security concerns. #T20WorldCup ????

نیوزی لینڈ پر طنزومزاح سے بھرپور میمز شیئر کی جا رہی ہیں اور سکیورٹی کے نام پردورہ پاکستان منسوخ کرنے پر کڑی تنقید بھی کی جارہی ہے۔

انہوں نے لکھا زیادہ لطف اندوز نہ ہوں۔ اس بات کا پورا امکان ہے کہ نیوزی لینڈ سکیورٹی خدشات کی بناء پر نہیں تو اسٹیڈیم کے اندر بہت زیادہ شور کی وجہ سے میچ کو منسوخ کرنے کا کہہ سکتا ہے۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان پر پہنچی تھی اور میچ کھیلے بغیر ہی سکیورٹی کو جواز بنا کر واپس چلی گئی تھی۔