شہر میں جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں سیکورٹی کیلئے خطرہ

شہر میں جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں سیکورٹی کیلئے خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) شہرمیں کیمروں سے مانیٹرنگ کے دعوے صرف دعووں کی حد تک، جعلی نمبرپلیٹس پر گاڑیاں چلنامعمول بن گیا۔ سیف سٹی اتھارٹی جعلی پلیٹس لگا کر ای چالان کروانے والوں کے ای چالان اصل مالکان کو بھجوانے لگی۔
سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے شہرکی سکیورٹی کے لئے مانیٹرنگ کا عمل، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالاننگ کا عمل جاری ہے۔حکام کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف سختی سے کارروائیاں جاری ہیں لیکن حقائق دیکھے جائیں تو جعلی نمبرپلیٹس کےخلاف کارروائیوں کی بجائے چالان اصل مالکان کوبھجوائے جارہے ہیں۔

شہری کی ایل ای ای چودہ 4708مہران گاڑی کوجاری کردہ نمبر کیری ڈبہ پر استعمال ہورہا ہے۔سیف سٹی نے گاڑی کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے 7 چالان کیری ڈبے کی فوٹو لگا کرمہران گاڑی کے نام کی پرنٹنگ کرکےاصل مالک کو بھجوا دئے۔سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے شہرمیں جعلی نمبر پلیٹس کیخلاف کارروائیوں کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔جعلی نمبر پلیٹس کے استعمال سے شہر کی سکیورٹی کو بھی خطرہ ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer