ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور بم دھماکہ، لاہور میں سیکورٹی ہائی الرٹ

پشاور بم دھماکہ، لاہور میں سیکورٹی ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے پشاور دھماکے کے بعد سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کر دی، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار نے داتا دربار کمپلیکس میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔   

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے پشاور بم دھماکہ کے بعد تمام درباروں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیر اوقاف کی ہدایت پرداتا دربار علی ہجویر ی کے ایڈمنسٹریٹر خالد محمود سندھو کا دا تا دربار کے احاطہ اور ملحقہ بازاروں میں سکیورٹی چیکنگ کی گئی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس برائے سکیورٹی اور اوقاف افسران بھی تھے۔ ایڈمنسٹریٹر خالد محمود سندھو نے ڈ یوٹی پر مامور اہلکاروں و رضاکاروں کو مزید چاک و چوبند رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مشکوک شخص ا ور جیب تراشوں کوفور ی حراست میں لیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر زائرین کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔ دربار شریف اور اطراف میں ہونے والی ہر قسم کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے سیکیورٹی وکلوز سرکٹ کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔

یاد رہے آج پشاور کے علاقے دیر کالونی میں واقع ایک مدرسے میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7طلبہ جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس، سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی۔ ریسکیو ٹیمیوں نے  دھماکے میں زخمی ہونے والے طلبہ کو طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق زخمی ہونے والے متعدد بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer