کنگ ایڈورڈ میڈکل یونیورسٹی میں بریسٹ کینسر آگاہی واک

کنگ ایڈورڈ میڈکل یونیورسٹی میں بریسٹ کینسر آگاہی واک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لیے واک اور سیمینار، وی سی کنگ ایڈورڈ میڈکل یونیورسٹی سمیت سیاسی، سماجی اور کھیل سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہر سال 80 ہزار سے زائد خواتین میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوتی ہے جب کہ 40 ہزارخواتین اس موذی مرض کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتی ہیں۔ واک کا اہتمام پروفیسرخالد مسعود گوندل نے کیا، اس موقع پر پروفیسراصغر نقی، پروفیسرعائشہ شوکت، پروفیسر ابرار اشرف، لاہور قلندر ٹیم، سی ای او لاہور قلندر عاطف رانا، غزالہ معین، فریال گوہر سمیت دیگر نے حصہ لیا۔ واک میو ہسپتال سرجیکل ٹاؤر سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی تک نکالی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وی سی پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ بریسٹ کینسر سے بچاؤ کے لئے بروقت تشخیص ضروری ہے۔ دوسری جانب پروفیسرعائشہ شوکت کا کہنا تھا کہ واک کے ذریعے عوام میں آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔

کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ واک میں شرکا نے بیماری سے متعلق علامات سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی۔