حسن علی: کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر انٹر بنک میں ڈالر 131 روپے کی سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 50 پیسے کی کمی کے بعد 130 روپے 50 پیسے کی سطح پر رہی۔
اوپن مارکیٹ میں قیمت فروخت 131 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔