ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشتگردی کے مرکز افغانستان سے تاجکستان پر ڈرون حملہ، چینی شہریوں کا جانی نقصان

Taliban terrorists, City42 , Afghan Taliban terrorists , Tajikistan ,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  انٹرنیشنل دہشتگردی کے مرکز افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملہ ہوا ہے جس میں کم از کم تین چینی شہریوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔  
تاجکستان کےسرکاری حکام نے بتایا ہے کہ کل  26 نومبر کی رات افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملہ  کیا گیا،  اس حملے میں 3 چینی شہری ہلاک ہوئے۔

تاجک میڈیا کے مطابق یہ واقعہ تاجکستان کے صوبہ ختلان کے ضلع شمس الدین شاہین اور افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے ضلع شہرِ بزرگ کے درمیان سرحدی علاقے میں پیش آیا۔

تاجکستان کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ افغانستان سے تاجکستان کے جنوب میں ایک چینی کمپنی  کے کیمپ پر  ڈرون سے پراسرار حملہ کیا گیا۔

تاجکستان کی وزارت خارجہ  نے بتایا کہ افغانستان سے ہونے  والے  اس حملے  میں فوت ہونے والے چینی کمپنی کے ملازمین تھے جو یہاں پر تعمیراتی کام کے لئے موجود تھے۔

تاجکستان کی حکومت نے دہشتگردی کے س واقعہ کے بعد  کہا ہے کہ تاجکستان تو سرحدی علاقوں میں امن، استحکام اور سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے، لیکن افغانستان کے اندر موجود مجرمانہ (دہشتگرد) گروہوں کی تخریبی سرگرمیاں اب بھی جاری ہیں۔

تاجکستان نے دہشت گرد حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  افغان  طالبان کی عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  وہ  سرحد پر امن اور  استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

 افغانستان کے اندر دہشتگردی کی جنتوں میں رہ کر ہمسایہ ممالک میں دہشتگردی کرنے والے فسادی صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ  تاجکستان کی سرحد کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں بھی سرگرم ہیں۔