ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب میں پٹرول موٹر سائیکل رکشےکی پروڈکشن پرپابندی لگانےکافیصلہ

 پنجاب میں پٹرول موٹر سائیکل رکشےکی پروڈکشن پرپابندی لگانےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد:  پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے صوبے میں پٹرول سے چلنے والے موٹر سائیکل رکشوں کی پروڈکشن پر پابندی کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

 پٹرول موٹر سائیکلوں کی پروڈکشن بھی بتدریج مرحلہ وار بند کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت انسدادِ سموگ کے لیے کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ سرکاری ادارے اب صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں اور الیکٹرک موٹر سائیکلیں خریدیں گے۔

دھواں دینے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے مستقل بنیادوں پر ٹیسٹنگ ورکشاپس کے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سموگ تدارک اور فضائی معیار کی بہتری کے لیے سیف سٹی اتھارٹی میں سموگ وار روم قائم کر دیا گیا ہے۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 18 اضلاع میں اس وقت 41 ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹمز کام کر رہے ہیں، جبکہ مزید 100 ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سینسرز نصب کرنے کی ڈیڈ لائن اگلے سال مقرر کر دی گئی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے 450 سے زائد انڈسٹریل یونٹس کو مسمار کیا جا چکا ہے اور خلاف ورزی پر 23 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے,نائٹ سکواڈ نے بھی کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد یونٹس مسمار کیے۔

مزید بتایا گیا کہ صوبے بھر میں 2 ہزار 200 بھٹے مسمار جبکہ 2 ہزار 336 بھٹے سیل کر دیے گئے ہیں۔