فرزانہ صدیق : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس پریذیڈنٹ شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ ٹریفک میں خلل ڈالنے، ایمپلی فائر ایکٹ، دفعہ 144 سمیت این او سی کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔ مقدمہ شکرپڑیاں میں میوزیکل نائٹ پروگرام منعقد کرنے پر درج کیا گیا، پروگرام سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے منعقد کیا تھا۔
مقدمے کے مطابق پروگرام میں پاکستان اور حکومت مخالف تقاریر کی گئیں، شیر افضل مروت طلباء کو اشتعال دلاتے رہے۔
مقدمہ تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر ناصر منظور چوہدری کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ میں شہر افضل مروت سمیت 20 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔