(بسیم افتخار) امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری، ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوگیا۔
نئے کاورباری ہفتے کے آغاز پر ملکی تبادلہ منڈیوں میں 13 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر کی خرید و فروخت 285 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے اضافے سے 285 روپے 37 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رحجان رہا۔100انڈیکس میں 269 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے 100انڈیکس 59 ہزار 355 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔