جنرل ساحر شمشاد نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا چارج سنبھال لیا

جنرل ساحر شمشاد نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا چارج سنبھال لیا
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں جنرل ساحر شمشاد کے لیے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں تینوں مسلح افواج کے ریٹائرڈ و حاضر سروس افسران بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کو تینوں مسلح افواج کے دستے نے سلامی پیش کی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا جائزہ لیا.