بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی آج 66 ویں برسی منائی جا رہی ہے

 بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی آج 66 ویں برسی منائی جا رہی ہے
کیپشن: Maulana Zafar Ali Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:وزیرآباد میں بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی آج 66 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔مولانا ظفر علی خان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی آج 66 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔مولانا ظفر علی خان وزیرآباد کے علاقہ کرم آباد میں مدفون ہیں۔مولانا ظفر علی خان ایک عہد ساز شخصیت اور بے باک صحافی تھے۔مولانا ظفر علی خان کی شاعری میں انقلابی رنگ اور مذہبی عنصر نمایاں تھا۔اس مناسبت سے صحافتی اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام ملک بھرمیں سیمینارز،کانفرنسسز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا .

مولانا ظفر علی خان 27 نومبر 1956 کو انتقال فرما گئے۔وزیرآباد مولانا ظفر علی خان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔