درمیانی عمر کے لوگ انسٹاگرام، ٹک ٹاک دیکھ کر اداس کیوں ہوتے ہیں؟

درمیانی عمر کے لوگ انسٹاگرام، ٹک ٹاک دیکھ کر اداس کیوں ہوتے ہیں؟
کیپشن: Social Media
سورس: NBC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا کے استعمال سے بچوں میں بے چینی اور ڈپریشن کا تعلق تو ہے مگر نئے شواہد آئے ہیں کہ درمیانی عمر کے افراد میں ٹک ٹاک اور انسٹا گرام دیکھ کر افسردہ ہو جاتے ہیں۔ 

میڈیکل جرنل جاما نیٹ ورک اوپن نے  پانچ ہزار ایسے افراد پر تحقیق شائع کی جن کی اوسط عمر 56 سال تھی۔ مئی 2020 اور مئی 2021 کے عرصے میں کی گئی تحقیق کا مقصد تھا کہ جانا جائے کہ ایسی عمر کے افراد  کی دماغی صحت  پر کورونا وباء کے کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اس میں کورونا کے کردار بھی ہو سکتا ہے کہ لوگ پہلے ہی ڈپریشن میں تھے مگر جنہوں نے سوشل میڈیا استعمال نہیں کیا وہ زیادہ افسردہ نہیں تھے۔ 

ماہرین کا خیال ہے کہ بڑی عمر کے لوگ جب نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر زندگی کے ہر لمحے کو انجوئے کرتے دیکھتے تھے تو ان میں افسردگی کا عالم زیادہ نمایاں ہو جاتا تھا اور وہ اپنے ماضی کے بارے میں سوچنا شروع کردیتے تھے۔ 

 تحقیق میں سامنے آیا کہ 35 سال سے کم عمر کے افراد میں فیس بک کے استعمال سے زیادہ ڈپریشن محسوس کیا گیا اس کے برعکس 35 سے زیادہ عمر کے لوگوں میں سنیپ چیٹ اور ٹک ٹاک کے استعمال کے بعد ذہنی دباو زیادہ دیکھا گیا۔