اصل امیدوار کی جگہ جعلی طالب علم پرچہ دیتے پکڑا گیا

Examination Center for special exams
کیپشن: Examination Center
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحان کے پہلے روز اصل امیدوار کی جگہ جعلی طالب علم پرچہ دیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امیدوار ساجد وحید رول نمبر 218969 کی جگہ جعلی امیدوار پرچہ دیتے پکڑا گیا،  گورنمنٹ لیب ہائر سیکنڈری سکول میں چیئرمین بورڈ کے چھاپہ کے دوران جعلی امیدوار کو  رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، جعلی امیدوار کو پکڑنے کے بعد لاہور بورڈ نے مقدمہ درج کرا دیا۔

واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحان میں پہلے روز اکنامکس، ملٹری سائنس، سوشیالوجی، میوزک ، فزیوتھراپی کا پرچہ ہوا۔ سپیشل امتحان کیلئے لاہور بورڈ کی حدود میں قائم 59 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer