سرکاری افسروں کو وردیاں پہنانے کا فیصلہ

FBR Officials directs to wear Uniform
کیپشن: FBR Officials
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا اہم فیصلہ، اب ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کو بھی یونیفارم پہننا ہوگا۔
 رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، اب ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کیلئے بھی یونیفارم پہننا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک سال سے پاکستان کسٹمز کے افسران پہلے ہی وردی پہن رہے ہیں۔ ایف بی آر کے موجودہ چیئرمین ڈاکٹر محمد اشفاق نے افسروں کو وردیاں پہنانے کا فیصلہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز، کمشنرز، چیف کمشنرز اور ممبران بھی وردیاں پہننے کے پابند ہوں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer