ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان خان کی نئی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے

Slaman Khan video viral
کیپشن: Slaman Khan video viral
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکار سلمان خان کی اپنی نئی فلم 'انتم، دی فائنل ٹروتھ' کی اسکریننگ کے دوران کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

دبنگ خان کی گزشتہ روز فلم انتم ریلیز ہوئی جس کی اسکریننگ کے موقع پر ان کی ملاقات اپنے مداحوں سے ہوئی، ہلکی پھلکی گفتگو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں سلمان خان ایک بزرگ خاتون مداح کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بات چیت کررہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by ETimes (@etimes)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان مووی تھیٹر میں داخل ہوئے جہاں بزرگ خاتون سمیت دیگر مداح بھی موجود تھے، سلمان خان کو خاتون نے دعائیں دیں جب کہ اداکار نے خاتون کا ہاتھ تھاما اور ان کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

سوشل میڈیا صارفین نے سلمان خان کے اس رویے کو عاجزانہ قرار دیا اور ان کو سراہتے ہوئے اپنے تبصرے پیش کیے۔ 

واضح رہےکہ سلمان خان کی نئی فلم ’انتِم‘ آج ریلیز  ہوگی، سلمان خان نے اس فلم میں ایک سکھ سردار کا کردار ادا کیا۔ چند روز قبل بھارتی اداکار سلمان خان نے فلم انتِم سے لیے گئے کچھ ڈائیلاگز پر  اپنے باڈی گارڈ شیرا کے ساتھ ایک دلچسپ ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، فلم کے وائرل ڈائیلاگز بھی سردار کے غصے سے متعلق ہیں جس میں سردار کی جانب سے غصہ دلانے والے کو دھمکی دی جا رہی ہے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer