ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ایئر پورٹ پر 13 پروازیں منسوخ کر دی گئیں

Lahore air port
کیپشن: Lahore air port
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی : لاہور ایئر پورٹ پر اندرون و بیرون ملک آمدورفت کی 13 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں ہلکی دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی آ گئی۔
لاہور ایئر پورٹ پر اندرون و بیرون ملک آمدورفت کی 13 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ منسوخ کی گئیں پروازوں میں ایئر بلیو کی لاہور سے شارجہ دو طرفہ پرواز 413/412،پی آئی اے کی لاہور سے اسکردو دو طرفہ 453/454،ایئر بلیو کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 403/404،سیرین ایئر لائن کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 523،سیرین ایئر لائن کی لاہور سے کوئٹہ دو طرفہ پرواز 543/542،ایئر بلیو کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 407/408،سیریں ایئر لائن کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 520 اور پی آئی اے کی گلگت سے لاہور آنے والی پرواز 610 شامل ہے۔

 دوسری جانب   علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں ہلکی دھند کے باعث رن وے پر  حد نگاہ 1000 میٹر رہ گئی۔ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے  تمام ایئرلائنزکے پائلٹس کو آگاہ کردیاگیا۔