باغوں کے شہر میں سانس لینا دشوار

smog in lahore today
کیپشن: smog in lahore today
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : باغوں کے شہر میں سانس لینا دشوار،لاہور 256 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا بھر کا دوسراآلودہ ترین شہر قرار،محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر میں آئندہ24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی  گریڈ ریکارڈ۔
 لاہور 256 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا بھر کا دوسراآلودہ ترین شہر قرار ،کوٹ لکھپت 362،بحریہ آرچرڈ 357،گلبرگ مراتب علی روڈ 343،ماڈل ٹاؤن 314،ٹھوکر نیاز بیگ 306 ریکارڈ کیا گیا۔ڈی ایچ اے فیز 8 میں283,فتح گڑھ میں 280 اور ٹاؤن شپ میں 268 ایئر کوالٹی انڈیکس  ریکارڈ کیا گیا،شہر کا موسم سرد اورخشک  رہنے کا امکان ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری  سینٹی  گریڈ تک جانے کاامکان ۔ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔