سپورٹس ایسوسی ایشنز کو گرانٹس شفاف طریقے سے جاری ہوں گی: عثمان بزدار

سپورٹس ایسوسی ایشنز کو گرانٹس شفاف طریقے سے جاری ہوں گی: عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سپورٹس ایسوسی ایشنز کو گرانٹس شفاف طریقے سے جاری ہوں گی اور شفاف طریقے سے ہی استعمال ہوں گ،  کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کریں گے اور سابق دور کی طرح پک اینڈ چوزنہیں بلکہ میرٹ پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن محکمہ کھیل کے ساتھ مل کر سپورٹس کیلنڈر مرتب کرے،  بزدار حکومت نے صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کی سالانہ گرانٹس کے اجراء کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گرانٹس کی اصولی منظوری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر محمدعامر جان کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے موقع پر دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس ایسوسی ایشنز کو گرانٹس شفاف طریقے سے جاری ہوں گی اور شفاف طریقے سے ہی استعمال ہوں گی۔

کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کریں گے اور سابق دور کی طرح پک اینڈ چوزنہیں بلکہ میرٹ پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن محکمہ کھیل کے ساتھ مل کر سپورٹس کیلنڈر مرتب کرے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث فی الحال کھیلوں کی محدودسرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے اور کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب گیمز کا دوبارہ اجراء پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا اعزاز ہے۔ کبڈی چیمپن شپ کے انعقاد سے شائقین کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملا۔ عالمی سپورٹس کے ساتھ ساتھ علاقائی کھیلوں کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے وفد میں سیکرٹری جنرل پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ، نائب صدراحمر ملک، ممبرزواجد علی چودھری، عرفان اللہ خان اورسیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن محمد خالد محمود شامل تھے۔

صوبائی وزیررائے تیمور بھٹی،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری سپورٹس،ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Shazia Bashir

Content Writer