لاہور نالج پارک منصوبہ کی لاگت میں دو سو گنا اضافہ

لاہور نالج پارک منصوبہ کی لاگت میں دو سو گنا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس ) لاہور نالج پارک منصوبے میں بلاوجہ تاخیر سے لاگت میں دو سو گنا اضافہ ہو گیا ۔ پنجاب حکومت نے شہر میں نالج پارک منصوبے پر لاگت کا نیا تخمینہ تیار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطا بق تحریک انصاف کی حکومت نے سابق دور حکومت کے نالج پارک منصوبے پر کام کرنے کی رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔جس کے لیے اب یہ منصوبہ پنجاب کی بجائے وفاقی حکومت مکمل کرے گی ۔دوسری جانب اس نالج پارک منصوبے پر جہاں بین الاقوامی تعلیمی اداروں کی مختلف برانچیں بنائی جانیں تھیں ۔تو اس منصوبے کی لاگت بھی دو سو فیصد تک بڑھ گئی ہے ۔ پنجاب حکومت براہ راست منصوبے کے انفراسٹرکچر پر 10 ارب روپے خرچ کرے گی ۔جبکہ 490 ارب پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت حاصل کیے جائیں گے ۔

لاہور نالج پارک میں 100 ارب روپے کی لاگت سے تعلیمی ادارے بنائیں جائیں گے ۔کمرشل ایریا اور ٹیکنالوجی حب پر 2 سو ارب روپے سے زائد کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت نالج پارک میں 40 ارب روپے کی لاگت سے رہائشیں بھی بنائی جائیں گیں ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer