خواتین نجی ہوسٹلز کو قواعد و ضوابط کے دائرے میں لانے کا قانون منظور

خواتین نجی ہوسٹلز کو قواعد و ضوابط کے دائرے میں لانے کا قانون منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) خواتین کےنجی ہوسٹلز کو قواعد و ضوابط کے دائرے میں لانے کا قانون ابتدائی طور پر منظور کرلیا گیا، نجی ہوسٹلز وصول کی گئی فیس کے مطابق سہولیات اور سکیورٹی دینے کے پابند ہوں گے، پنجاب ورکنگ ویمن ہاسٹل اتھارٹی ایکٹ حتمی منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خواتین ترقی کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے خواتین نجی ہوسٹلز کو قواعد و ضوابط کے دائرے میں لانے کے لئے پنجاب ورکنگ ویمن ہوسٹل اتھارٹی ایکٹ بنایا گیا ہے، ایکٹ کے تحت خواتین کے نجی ہوسٹلز ریگولیٹ کرنے کے لئے اتھارٹی بنائی جائے گی، نجی ہوسٹلز وصول کی گئی فیس کے مطابق سہولیات اور سکیورٹی دینے کے پابند ہوں گے۔

اتھارٹی نجی ہوسٹلز کی انسپکشن اور معیار کا تعین کرنے کی مجاز ہو گی، ہوسٹلز کو سہولیات کے مطابق کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا، شکایت کی صورت میں جرمانہ یا ہوسٹل سیل کیا جا سکے گا، نجی ہوسٹلز کو اتھارٹی سے رجسٹرڈ کروانا لازم ہو گا، ہوسٹلز مقیم خواتین کو طے شدہ فیس کے مطابق سہولیات دیں گے،تنازعے کی صورت میں اتھارٹی ثالثی کروانے کی مجاز ہو گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer