ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزدوروں کے لئے بڑی خوشخبری

 مزدوروں کے لئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذاگی بٹ: مزدوروں کے لئے اچھی خبر، انصاف صحت کارڈ مزدوروں کو بھی ملے گا، وزیراعلی پنجاب نے منظوری دے دی، پنجاب حکومت نے مزدوروں کو بھی ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کے لئے کام شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مزدوروں کے لئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، انصاف صحت کارڈ مزدوروں کو بھی ملے گا، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظوری دے دی ہے،  پنجاب حکومت نے مزدوروں کو بھی ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کے لئے کام شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب نے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی معاونت سے مزدوروں کو ریلیف پیکج دینے کے لئے منصوبہ بندی کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔

 پنجاب حکومت اب خطروں میں کام کرنے والے مزدوروں کو صحت کارڈ دے گی، وزیراعلی پنجاب نے محکمہ معدنیات کو سرنگوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے لئے بھی ریلیف پیکج بنانے کی ہدایات کیں ہیں،مزدوروں کو کیٹگری کے حساب سے ہیلتھ کارڈ دیئے جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer