ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں گراں فروشوں کا راج برقرار

شہر میں گراں فروشوں کا راج برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: گراں فروشوں نے دالوں، چنے کی قیمتیں ازخود تیس سے ستر روپے تک بڑھا دیں۔ سب سے زیادہ اضافہ دال ماش کی قیمت میں ستر روپے تک کردیا۔ شہری دالوں کی قیمتوں میں اضافے پر بلبلا اٹھے اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کی اوپن مارکیٹ میں تو جیسے دالوں کی قیمتوں کو پر لگ گے ہوں، جائزمنافع خوروں نے دالوں کی قیمتوں میں تیس سے ستر روپے تک کا اضافہ کردیا۔ دال ماش دھلی ازخود اضافے کے بعد دوسو دس سے دوسو چالیس تک فروخت کی جارہی ہے۔ دال ماش چھلکا اٹھاون روپے اضافے کے بعد دوسو دس روپے کے حساب سے فروخت ہورہی ہے۔ اسی طرح دال مونگ دھلی، چھلکا دوسو روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہورہی ہے۔

کالا چنا موٹا سولہ روپے اضافے کے بعد ایک سو تیس روپے فی کلو، کالا چنا ایک سو بیس روپے فی کلو، سفید چنا ایک سو ساٹھ روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہونے لگا۔ مہنگائی کے ستائے شہریوں نے پنجاب حکومت سے دالوں، چنے اور چاول کی قیمتوں کو کںنٹرول کرنے اور غفلت برتنے والے افسران کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer