شہر میں ڈاکو راج کے بعد بیٹری چور بھی بے لگام

شہر میں ڈاکو راج کے بعد بیٹری چور بھی بے لگام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) شہر میں بیٹری چوری کی وارداتیں بڑھنے لگی ہیں، گجرپورہ میں ایک ہی جگہ سےیکے بعد دیگرے چور وں نے دس بیٹریاں چوری کیں اور فرار ہوگئے ۔ 


تفصیلات کے مطابق شہر میں جہاں شہری ڈاکوؤں اور چوروں کی لوٹ مار کا شکار ہو رہے ہیں وہیں اب بیٹری چوروں نے بھی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ گجر پورہ میں ایک ہی جگہ سے اب تک دس گاڑیوں کی بیٹریاں چوری ہو چکی ہیں،  سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوروں کو گاڑیوں سے بیٹریاں چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے تاحال کسی ایک بھی واقعہ کا مقدمہ  درج نہیں کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعات کی تحقیقات جا ری ہیں۔ 

Shazia Bashir

Content Writer