گیس اور ٹیکس کے بعد پانی بھی مہنگا، صنعت کار پریشان

گیس اور ٹیکس کے بعد پانی بھی مہنگا، صنعت کار پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(توقیر اکرم) صنعت کاروں کے لیے گیس اور ٹیکسز کے بعد پانی کی قیمت میں بھی اضافہ، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی واٹر اینڈ سینٹیشن ایجنسی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، صنعت کار ایک کیوسک پانی استعمال کرنے پر پچاس ہزار اور نصف کیوسک پانی کے استعمال پر پچیس ہزار روپے بل جمع کرائیں گے۔

تبدیلی نے صنعت کاروں کو پریشان کردیا، پہلے ٹیکس میں اضافہ، پھر گیس کی کمی اور اب ایک کیوسک پانی کے استعمال پر بل بھی دینا ہوگا۔ ایل ڈی اے واٹر اینڈ سینیٹیشن نے بل کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر کا کہنا ہے کہ حکومت بےجا مہنگائی سے صنعتوں کو تباہ کررہی ہیں۔ دوسری جانب صنعت کاروں کا کہنا تھا کہ انڈسٹریز پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں، ان کی بہتری پاکستانی معیشت کو مضبوط کرے گی۔

لاہور چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے حکومت سے نارضگی کا اظہار کرتے ہوئے پانی کی قیمتوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔