ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی او لاہور کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، وارڈنز میں عیدی اور مٹھائی تقسیم

سی ٹی او لاہور کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، وارڈنز میں عیدی اور مٹھائی تقسیم
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:عیدالاضحیٰ کے موقع پر سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے شہر کی مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈنز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے وارڈنز میں عیدی اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔

سی ٹی او لاہور نے عید کے روز شہریوں کیلئے خصوصی ریلیف دیتے ہوئے معمولی ٹریفک خلاف ورزیوں پر چالان کی بجائے وارننگ جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں پر چالان کا سلسلہ جاری رہے گا۔

سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ معمولی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو ایجوکیٹ کیا جائے گا تاکہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی میں اضافہ ہو سکے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل یا گاڑی ہرگز نہ دیں کیونکہ یہ عمل حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔ سی ٹی او نے خبردار کیا کہ ون ویلنگ اور ہلڑبازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز شدید گرمی کے باوجود محنت، دیانتداری اور لگن سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے وارڈنز کو موسم کی شدت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ٹریفک پولیس ہر موسم اور ہر صورتحال میں شہریوں کی خدمت کیلئے متحرک ہے اور عیدالاضحیٰ کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔