ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ذی الحجہ کا چاند؛ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس شروع

ذی الحجہ کا چاند؛ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کے زیرصدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع  ہوگیا 

اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی، محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبر بھی  شریک  ہیں ، رویت ہلال کمیٹی نماز مغرب کے بعد چاند کی رویت دیکھے گی

زونل کمیٹی کا کراچی میں اجلاس شروع

ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے کراچی کے محکمہ موسمیات میں رویت ہلال کمیٹی کی  زونل کمیٹی کا اجلاس شروع  ہوگیا ،اجلاس کی صدارت حافظ محمد سلفی کررہے ہیں ،اجلاس میں چیف میٹرولوجسٹ ، نیوی اور سپارکو کے ماہرین بھی شریک  ہیں ، اجلاس میں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا 

محکمہ موسمیات  کے مطابق کراچی میں آج غروب آفتاب کا وقت سات بجکر پندرہ منٹ ہے ،غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی چاند دیکھنے کے لیے عمر تقریبا چوبیس گھنٹے یا اس سے زائد ہونی چاہیے ، آج پاکستان میں کہیں بھی چاند دیکھنے کے امکانات انہتائی معدوم ہیں ، 

زونل رویت ہلال کمیٹی  کا لاہور میں اجلاس شروع

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف میں ہورہا ہے ،اجلاس کی قیادت خطیب داتا دربا مفتی رمضان سیالوی کریں گے
 ماہرین کا کہنا ہے کہ آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی،ماہر فلکیات کے مطابق رویت کے لئے چاند کی عمر 19 گھنٹے ہونی چاہیے، آج چاند نظرنہ آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی