ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے 10 گنا بڑھانے کا فیصلہ

پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے 10 گنا بڑھانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ لشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 گنا تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ خود نکل کر شہر کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیتی ہوں۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر والد ذمہ دارقرار  مقدمہ درج ہوگا،گاڑی سے باہرخطرناک انداز سے لٹکتے سریا پر گاڑی بند کردی جائے گی،ون ویلنگ یا خطرناک طرز ڈرائیونگ پر مقدمہ درج ہوگا،بیدیاں اور دیگر سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹیں فوری دور کرنے کا حکم دے دیا۔پنجاب کے 372 اور لاہور کے 77 پوائنٹس کی ری ماڈلنگ پر غور کیا گیا۔ٹریفک چالان کے ساتھ ویڈیو اور تصویری ثبوت منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔

ٹریفک جام کی پیشگی نشاندہی کے لئے روڈ سائیڈ ڈیجیٹل سکرین لگانے کا حکم جاری کر دیا،دوران ڈرائیونگ موبائل کے استعمال پر بھاری جرمانہ عائد کرنے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔بڑے روڈز کے اطراف میں سامان سے لدی ٹرالیاں کھڑی کرنے پر پابندی لگانے پر اتفاق رائے قائم کیا گیا،خراب یا بند ہیڈ لائٹسں کے ساتھ ڈرائیونگ پر سخت کارروائی ہوگی۔ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جایے گا۔

ٹریفک پولیس کی پانچ کیٹگری بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔انفورسمنٹ آفیسر، ٹریفک ریگولیٹر، ایجوکیشن لائسنسنگ اور پبلک سروس آفیسر کی کیٹگری بنائی جائے گی۔شفافیت کے لئے ٹریفک وارڈن ان کیمرہ ٹریفک چالان کریں گے۔

ٹریفک پولیس کو جدید ترین پٹرول وہیکل اور جدید ترین آلات دینے کی منظوری دی گئی۔