ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مارگلہ ہلز میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

مارگلہ ہلز میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سی ڈی اے انوائرنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار اور فائیر فائٹرز کی محنت کامیاب، صبح سے مارگلہ ہلز میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

مارگلہ ہلز میں لگی آگ پر قابو  پانے کے بعد رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ اللہ تعالی کی شکر گزار ہوں آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا ہے۔ پاک فوج اور این ڈی ایم اے کے تعاون سے جنگلی حیات کو بچانے میں کامیابی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ سی ڈی اے کی ٹیمیں آگ بجھانے کے عمل میں صبح سے مصروف  تھیں ، ہوا کے بہاؤ کی وجہ سے آگ کا پھیلاؤ روکنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا تھا۔دوسری جانب مارگلہ ہلز پر تین مختلف مقامات پر آتشزدگی پر وزیراعظم شہباز شریف کی کوآرڈینیٹر نے چیئرمین این ڈی ایم اے سے  رابطہ کیا جس میں رومینہ خورشید عالم نے آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر بھیجنے کی درخواست کی تھی اور ان ہیلی کاپٹر کی وجہ سے ٹیموں نے جلدی سے آگ پر قابو پا لیا۔