( شاہد ندیم سپرا)لیسکومیں سولرسسٹم سےبجلی کی پیداوارمیں ریکارڈاضافہ ہونےلگا۔
صارفین نے 10ماہ کے دوران لیسکوکو 5 ارب روپے کی بجلی فروخت کردی۔ لیسکو نے پالیسی کےمطابق 22روپےفی یونٹ کےحساب سےصارفین کوادائیگیاں کیں۔دستاویزات کے مطابق سولر سسٹم سے صارفین نے 22 کروڑ یونٹس ایکسپورٹ کئےاور صارفین نےاپنی ضرورت پوری کرکےاضافی یونٹس لیسکوکوایکسپورٹ کر دیے۔
سولرسسٹم سےپیداہونے والےاضافی یونٹس سے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف ملا۔وفاقی حکومت نے 2017 میں نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کا آغاز کیا تھا۔3سال قبل بجلی کی قیمتوں میں ہوشربااضافےسےسولرکنکشنزمیں اضافہ ہوا ہے۔