نرگس فخری سائیکل سے گر پڑیں،قلابازیاں لگ  گئیں

Nargis fakhri,fall from cycle
کیپشن: Nargis fakhri
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ  نرگس  فخری سائیکل چلاتے  ایک رکاوٹ سے ٹکرا کر قلابازی کھا کر گر پڑیں۔

 واقعے کی ویڈیو  نرگس  فخری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  نرگس  فخری سائیکل چلا رہی ہیں اور ان کے پیچھے ان کی دوست بھی سائیکل پر موجود ہیں جو ویڈیو بنا رہی ہیں، مذکورہ واقعہ برطانیہ کے ایک فارم ہاؤس میں پیش آیا۔ 
 نرگس  پیچھے دیکھ کر سائیکل چلا رہی تھیں کہ اچانک سائیکل سامنے لگے ہوئے ایک لکڑی کے ٹکڑے سے ٹکرا گئی، سائیکل پر موجود نرگس قلابازی کھاتے ہوئے گھاس پر گرپڑیں تاہم انہیں زیادہ چوٹ نہیں لگی۔

 نرگس ے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’جب آپ گریں (ناکام ہوں) تو اس میں بھی سٹائل اور چہرے پر مسکراہٹ ہونی چاہیے، خود کو سنبھالنے اور آگے بڑھنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔