ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ جیا علی نے نکاح کرلیا

معروف اداکارہ جیا علی نے نکاح کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)معروف اداکارہ جیا علی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئیں، نکاح کی سادہ تقریب بادشاہی مسجد میں ہوئی ، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق جیا علی کی شادی ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی بزنس مین اور کرکٹ کوچ عمران ادریس سے ہوئی ہے، دونوں کے درمیان کافی عرصہ سے دوستی تھی،عمران ادریس پروفیشنل کرکٹ کوچ ہیں جو ہانگ کانگ کی قومی ٹیم سمیت دنیا کے کئی دیگر ممالک میں بھی کوچنگ کرچکے ہیں۔

عمران ادریس اپنا بزنس بھی کرتے ہیں، ان کی کمپنی کھیلوں کی مختلف مصنوعات بناتی ہے،عمران ادریس کا حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے بھی گہرا تعلق ہے اور انہوں نے ایسٹ ایشیئن پیسیفک ممالک میں پی ٹی آئی کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

جیا علی کا کہنا ہے کہ آج میں بہت خوش ہوں کیونکہ مجھے بہت اچھا جیون ساتھی ملا ہے،شادی کی خوشی میں جلد ہی بڑی دعوت کا اہتمام کروں گی جس میں تمام دوستوں کو مدعو کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer