سٹی 42:ڈی ایس پی ذوالفقاربٹ اورایس ایچ اوابرارشاہ نےرشوت کی بھاری رقم لیکر ٹاؤن شپ میں سبزی منڈی پولیس چوکی بیچ دی، انکوائری مکمل ہونے پرآئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی اورایس ایچ او ابرار شاہ کو معطل کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق ٹاؤن شپ میں سبزی منڈی چوکی پرقبضے میں ملوث پولیس افسروں کیخلاف ایس پی سکیورٹی سردارموارہن نے5 ماہ بعدتفصیلی انکوائری رپورٹ مکمل کرلی،پولیس چوکی پرقبضے سے متعلق انکوائری رپورٹ آئی جی پنجاب کوارسال کردی گئی جبکہ انکوائری میں ڈی ایس پی ذوالفقاربٹ اورایس ایچ اوابرارشاہ کوقصوروارقراردےدیاگیا،ایس پی سکیو رٹی کے مطابق دونوں پولیس افسروں نےملی بھگت سےپولیس چوکی پرقبضہ کروایا اور دونوں پولیس افسروں نے رشوت کی بھاری رقم لیکرپولیس چوکی پرائیوٹ افرادکوبیچ دی تھی، انکوائری رپورٹ پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے کرپشن میں ملوث دونوں افسران کومعطل کردیا۔
ایس پی سکیورٹی کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس افسروں کےخلاف محکمانہ کارروائی کیلئےفیصلہ کیاگیاہے اور رپورٹ کےمطابق چوکی پرقبضہ کروانےمیں ایل ڈی اے کےعملےکےملوث ہونےکے بھی شواہد ملےہیں، ایل ڈی اے کے افسر اکرم سعیدنے پولیس چوکی کےجعلی دستاویزات تیار کیےجبکہ اکرم سعیدسےمتعلق ایل ڈی اےحکام کوانکوائری رپورٹ بھجوادی گئی ،ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی ذوالفقاربٹ اورایس ایچ اوابرارشاہ کونوکری سے برخاست کیےجانے کاامکان