خبردار ہوشیار، شہر میں مویشی رکھنے پر پابندی عائد

خبردار ہوشیار، شہر میں مویشی رکھنے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کا شہری علاقوں کی 218 یونین کونسلز میں مویشی رکھنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ، شہر کی 274 یونین کونسلز میں سے صرف 56 یونین کونسلز میں مویشی رکھے جاسکیں گے، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر مجتبی پراچہ نے حکم نامہ جاری کردیا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہری علاقوں کی یونین کونسلز سے مویشیوں کے انخلاء کے لیے 10 جون کی ڈیڈ لائن دے دی جبکہ نو زونز کی 218 یونین کونسلز میں موجود کیٹل فارمز کی نشاندہی کرکے نوٹسز جاری کردیئے گئے۔ گوالوں کو گنجان آباد رہائشی علاقوں سے مویشیوں کو نکالنے کی ہدایت کردی گئی۔

ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر مجتبی پراچہ کے حکم نامے کے مطابق راوی زون کی 34 یونین کونسلز میں مویشی رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  ان یونین کونسلز 1، 2، 3، 4، 5، 6، 7، 8، 9، 10، 11، 12، 13، 14، 15، 16، 17، 18، 19، 20، 21، 22، 23، 25، 29، 30، 32، 33، 34، 35، 36، 37، 38، اور یونین کونسل 39 میں مویشی رکھنے پر پابندی ہوگی۔

شالامار زون کی 30 یونین کونسلز، واہگہ زون کی شہری اربن یونین کونسلز، عزیز بھٹی زون کی 21 یونین کونسلز، سمن آباد زون کی 29 یونین کونسلز، داتا گنج بخش زون کی 34 یونین کونسلز، علامہ اقبال زون کی 20 یونین کونسلز اور نشتر زون کی 11 یونین کونسلز میں مویشی رکھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

10 جون تک اربن علاقوں کی یونین کونسلز سے مویشیوں کے انخلاء کو یقینی بنانے کے لیے عید کے بعد کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔