سٹی 42: پی ایس ایل سیزن الیون کا دوسرا میچ کراچی کنگز جیت گیا
کراچی کنگزنےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو14رنزسےشکست دےدی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم7وکٹوں کےنقصان پر167رنزبناسکی۔
کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 181 رنز اسکور کیے، معین علی نے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان ڈیوڈ وارنر 35 اور مرزا سعد بیگ 30 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
احمد دانیال 3، الزاری جوزف 2، ابرار احمد اور عثمان طارق نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کی ٹاس کےلیے سعودی شکیل اور ڈیوڈ وارنر میدان میں اترے تھے